ماکرون، ٹرمپ اور تھریسا مے کے درمیان ملاقات

فوجی آپریشن اپنے ہدف تک پہنچ چکا ہے اور شامی انتظامیہ کی کیمیائی اسلحے کی پیداواری صلاحیت میں کمی کر دی گئی ہے: فلورینس پارلے

951727
ماکرون، ٹرمپ اور تھریسا مے کے درمیان ملاقات

فرانس کے صدر امانوئل ماکرون نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

فرانس کے صدارتی پیلس ایلس سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق  امریکہ کے صدر ٹرمپ اور  برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ  مذاکرات میں ماکرون نے شام میں انتظامیہ کی کیمیائی صلاحیت کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے بارے میں بات کی اور فرانس، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

دوسری طرف فرانس کے وزیر دفاع فلورینس پارلے نے فرانس  کی مسلح افواج کے سربراہ  فرانسس لیکونتری  کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن اپنے ہدف تک پہنچ چکا ہے اور شامی انتظامیہ کی کیمیائی اسلحے کی پیداواری صلاحیت میں کمی کر دی گئی ہے۔

پارلے نے کہا کہ اب کے بعد سفارتی اور انسانی شعبوں میں عملی قدم اٹھانے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس  کی طرف سے کل رات شامی انتظامیہ کے خلاف کئے گئے حملے میں دارالحکومت دمشق کے قریب واقع ایک کیمیائی اسلحے کے تحقیقی مرکز ،حمص کے مغرب میں ایک کیمیائی اسلحے کے ڈپو اور کیمیائی اسلحے سے متعلق ایک کمانڈ مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں