روسی صدر نے 64 افراد کی ہلاکتوں کے جواز میں 11 جرنیلوں کو بر طرف کردیا

روسی شہر کیمے روو  میں 25 مارچ کے روز ایک شاپنگ مال میں آتش زدگی سے  بچوں کیا کی اکثریت سمیت 64 افراد  ہلاک ہو گئے تھے

946237
روسی صدر نے 64 افراد کی ہلاکتوں  کے جواز میں 11 جرنیلوں کو بر طرف کردیا

روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے داخلی سلامتی سے متعلق مختلف اداروں میں فائز 11 جرنیلوں کو بر طرف کر دیا ہے۔

سرکاری قانونی معلوماتی نظام کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس فیصلے کے مطابق پوتن نے  وزارت داخلہ سے 4، تحقیقاتی کمیٹی سے 5، وفاقی  جیل  سروس سے ایک اور ہنگامی حالات کی وزارت سے  ایک جنرل کو بر طرف کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں  اسی  جواز میں روس کے مختلف علاقوں میں متعین  11 ایڈمنسٹریٹر  نان کمیشنڈ افسران کو  بھی ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ روسی شہر کیمے روو  میں 25 مارچ کے روز ایک شاپنگ مال میں آتش زدگی سے  بچوں کی اکثریت سمیت 64 افراد  ہلاک ہو گئے تھے۔  جس پر روسی لیڈر  نے  آتشزدگی کے واقع کو  'غیر ذمہ داری' اور  'بے پرواہی' سے تعبیر کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں