برطانیہ میں ایک روسی دوہرے جاسوس کو زہر دے دیا گیا،حالت نازک

برطانیہ میں روس کے ایک دوہرے ایجنٹ کو ممکنہ طور پر زہر دے دیا گیا ہے جس کی حالت ناازک بتائی جا رہی ہے

923581
برطانیہ میں ایک روسی دوہرے جاسوس کو زہر دے دیا گیا،حالت نازک

برطانیہ میں روس کے ایک دوہرے ایجنٹ کو ممکنہ طور پر زہر دے دیا گیا ہے۔

 مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ66 سالہ سرگئی اسکرپل کی حالت انتہائی نازک ہے۔

 پولیس کے مطابق اسکرپل اور ان کے ساتھ ایک خاتون کو جنوبی  برطانیہ  میں  گزشتہ اتوار کے روز  بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

 اسکرپل روسی خفیہ ادارے کے سابق جنرل ہیں جنہیں2006 میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں 13سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

 2010 میں قیدیوں کے تبادلے میں انہیں برطانیہ میں سیاسی پناہ دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں