اٹلی کے عام انتخابات ،رائے دہی کا تناسب 52٫9 فیصد رہا

اٹلی میں گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 52.9 فیصد رہا جبکہ اس سے قبل 2016 کے ریفرنڈم میں یہ تناسب 57.2 فیصد تھا

922641
اٹلی کے عام انتخابات ،رائے دہی کا تناسب 52٫9 فیصد رہا

 اٹلی میں 945رکنی پارلیمان کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

 5کروڑ 70 لاکھ اطالوی شہریوں نے  عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

خبر کے  مطابق ، مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 52.9 فیصد رہا جبکہ اس سے قبل 2016 کے ریفرنڈم میں  یہ تناسب 57.2 فیصد تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  سابق وزیراعظم برلسکونی، میتیو سلوینی، لیوگی دی میو اور میتیو رینزی کی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

 نتائج کا اعلان آج  متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں