کاتالان لیڈر نے صدارتی امیدوار بننے سے انکار کر دیا

کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ وہ کاتالونیا کے علاقائی صدر بننے کے امیدوار نہیں ہوں گے

921304
کاتالان لیڈر نے صدارتی امیدوار بننے سے انکار کر دیا

کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ وہ کاتالونیا کے علاقائی صدر بننے کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

 بیلجیم میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے والے کاتالان  رہنما نے کہا ہے کہ انہوں نے فی الحال صدارتی امیدوار نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی اور رہنما کو یہ ذمہ داری ادا کرنے  کا موقع مل سکے۔

 پوچ ڈیمونٹ کے مطابق ،موجودہ حالات میں ان کی کوشش ہے کہ کاتالونیا کی نئی حکومت قائم ہو جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال  اکتوبر سے میڈرڈ حکومت اسپین کے اس نیم خودمختار علاقے کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں