پوتن کی صدارتی امیدواری کی درخواست منظور

روسی لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے  سربراہ  ولا دیمر جیری نووسکی اور کیمونسٹ پارٹی کے امیدوار پاول گروڈینن کے بعد  امیدواری کی درخواست قبول کردہ تیسرے   صدارتی امیدوار ہیں

904653
پوتن کی صدارتی امیدواری کی درخواست منظور

روسی مرکزی الیکشن کمیشن نے روسی صدر ولا دیمر پوتن کی   آئندہ ماہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات  کے  لیے  آزاد امیدواری کی درخواست  کی  منظوری دے دی  ہے۔

مرکزی الیکشن کمیشن سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ  پوتن کہ جنہوں نے امیدواری کے لیے  16 لاکھ  دستخط جمع کیے تھے  نے  امیدواری کے لیے  کم  از کم  دستخطوں کی شرط   تین لاکھ کو پورا کر لیا ہے۔

اس طرح  روسی لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے  سربراہ  ولا دیمر جیری نووسکی اور کیمونسٹ پارٹی کے امیدوار پاول گروڈینن کے بعد  امیدواری کی درخواست قبول کردہ تیسرے   صدارتی امیدوار ہیں۔

روس میں کرائے گئے حالیہ سروے کے مطابق  پوتن  67 فیصد  ووٹ لیں گے، ان کے قریبی ترین حلیف گرودینن اور جیری نووسکی کے  6 ۔6 فیصد ووٹ   لے سکنے کا تخمینہ    لگایا  گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں