یورپی یونین: ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات میں انسانی حقوق ایک مستقل موضوع  بن گئے ہیں

پُر امن مظاہرے اور اظہار بیان کی آزادی ہر ملک  کے لئے بنیادی حقوق ہیں اور ایران اس سے مستثنٰی نہیں ہے: یورپی یونین

880730
یورپی یونین: ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات میں انسانی حقوق ایک مستقل موضوع  بن گئے ہیں

یورپی یونین نے ایران میں جاری مظاہروں میں تمام فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس نے ایران کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایران میں جاری مظاہروں اور تشدد کے واقعات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات میں انسانی حقوق، یورپی یونین کے لئے ایک مستقل موضوع  بن گئے ہیں۔ پُر امن مظاہرے اور اظہار بیان کی آزادی ہر ملک  کے لئے بنیادی حقوق ہیں اور ایران اس سے مستثنٰی نہیں ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین،   ایرانی حکام کے ساتھ  رابطے میں ہے اور ہم تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ شدت سے پرہیز کیا جائے اور اظہار بیان کی آزادی کے حق کا تحفظ کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین صورتحال کا جائزہ لینا جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں