کاتالونیا کا پارلیمانی اجلاس 17 جنوری کو ہوگا: راخوئے

اسپین کے وزیراعظم ماریانو راخوئے نے واضح کیا ہے کہ کاتالونیا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس اگلے  سال  17جنوری کو طلب کیا جائے گا

878637
کاتالونیا کا پارلیمانی اجلاس 17 جنوری کو ہوگا: راخوئے

اسپین کے وزیراعظم ماریانو راخوئے نے واضح کیا ہے کہ کاتالونیا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس اگلے  سال  17جنوری کو طلب کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  اسپین کے سیاسی عدم استحکام کے شکار علاقے کاتالونیا کی نئی پارلیمان کے انتخابات رواں مہینے کی21 تاریخ کو ہوئے تھے۔

 اس اسمبلی میں بھی علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں کو 135 رکنی ایوان میں 70 نشستیں حاصل ہوئیں۔

میڈرڈ کی حامی سیاسی جماعت صرف 37 نشستیں حاصل کر سکی۔

ہسپانوی وزیراعظم نے علاقائی اسمبلی کے نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ سابقہ اسمبلی کی جانب سے آزادی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد کیا تھا۔



متعللقہ خبریں