سویڈن: مسجد پر نامعلوم افراد کا حملہ،کھڑکیاں ٹوٹ گئیں

سویڈن کے جنوبی قصبے سافل میں واقع اسلامی  مرکز ثقافت سے ملحقہ  مسجد  پر بعض نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں مسجد کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور  پھینکے  گئے آتش گیر مواد سے مسجد کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا

875816
سویڈن: مسجد پر نامعلوم افراد کا حملہ،کھڑکیاں ٹوٹ گئیں

سویڈن   کے جنوبی  قصبے  سافل میں واقع اسلامی  مرکز ثقافت سے ملحقہ  مسجد  پر بعض نا معلوم افراد نے  حملہ کر دیا ۔

 اس  واقعے میں مسجد کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں  اور  پھینکے  گئے آتش گیر مواد سے مسجد کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ۔

  مرکز کے صدر عبدی حکیم  آدان  نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار  کرتےہوئے بتایا کہ  اس مسجد میں ہر روز  تقریباً 100 افراد نماز پڑھتے ہیں جسے  مذہبی  منافرت کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

پولیس نے  واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔



متعللقہ خبریں