آسٹریلیا: شمالی کوریا کا جاسوس زیر حراست

آسٹریلیا میں شمالی کوریا کے حق میں اقتصادی جاسوسی کرنے کے الزام میں چان ہان چوئی نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا

870378
آسٹریلیا: شمالی کوریا کا جاسوس زیر حراست

آسٹریلیا میں شمالی کوریا کے حق میں اقتصادی جاسوسی کرنے کے الزام میں چان ہان چوئی نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا وفاقی پولیسAFP کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سڈنی کے علاقے ایسٹ وُڈ میں مقیم 59 سالہ چان ہان چوئی نے  شمالی کوریا کے میزائل اور میزائل  کے حصوں اور اس کے کوئلے کو انڈونیشیا اور ویتنام کے اداروں کے ہاتھ فروخت کرنے کی کوشش کی ہے۔

AFPکے نائب سیکرٹری جنرل نیل گاوگان نے کہا ہے کہ تقریباً ایک سال سے  چان کی نگرانی  کی جا رہی تھی اور ہمیں  یقین ہے کہ وہ شمالی کوریا کا وفادار ایجنٹ ہے اور بعض قومی مفادات کے لئے کام کر رہا تھا۔

چان کو اقوام متحدہ اور آسٹریلیا  کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ عدالت میں بھی مجرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے موجودہ قانون کی رُو سے زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا شہری  چان ہان چوئی تقریباً 30 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہے اور ملک کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کے خاتمے  کے قانون کی رُو سے قصوروار ٹھہرایا جانا والا پہلا شخص ہے۔



متعللقہ خبریں