صدر ایردوان کی عالمِ عیسایت کے روحانی پیشوا پاپ  فرانسیس سے القدس کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت

دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر  القدس کی تازی ترین صورتِ حال کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا ہے  اور القدس کی موجودہ  پوزیشن  کو برقرار رکھنے  اور 1967  کی سرحدوں  میں مشرقی القدس  کو فلسطین کے دارالحکومت  کے طور پر  تسلیم کرنے کےضرورت پر زور دیا ہے

863726
صدر ایردوان کی عالمِ عیسایت کے روحانی پیشوا پاپ  فرانسیس  سے القدس کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان  نے القدس کی تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں   عالمِ عیسایت کے روحانی پیشوا   پاپ  فرانسیس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر  القدس کی تازی ترین صورتِ حال کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا ہے  اور القدس کی موجودہ  پوزیشن  کو برقرار رکھنے  اور 1967  کی سرحدوں  میں مشرقی القدس  کو فلسطین کے دارالحکومت  کے طور پر  تسلیم کرنے کے بارے میں دونوں رہنماوں میں مطابقت پائی گئی ہے۔

ویٹکن میں  بدھ کے روز  عوام  سے اپنے خطاب کے دوران  القدس کی تازہ ترین صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے   کہا ہے کہ وہ ایسی صورتِ حال پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے ہیں۔  انہوں نے   امریکہ سے  اقوام متحدہ  کی قرار دادوں   پر عمل درآمد کرتے ہوئے القدس  کے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں