خاتون صحافی کوہراساں کرنے کا الزام، برطانوی وزیر دفاع نے استعفی دے دیا

ایک خاتون کو جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزام کے بعد برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

839004
خاتون صحافی کوہراساں کرنے کا الزام، برطانوی وزیر دفاع نے استعفی دے دیا

ایک خاتون کو جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزام کے بعد برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 وہ پہلے برطانوی سیاست دان ہیں جنہوں نے جنسی اسکینڈل کے بعد اہم ترین وزات کا قلم دان چھوڑ دیا۔

خبر کے مطابق، مستعفی وزیر دفاع مائیکل فالن نے وزیراعظم تھریسا مے کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے پارلیمان میں اپنے اسکینڈل کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کا تذکرہ کیا ہے۔

 اُن کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں بہت سی غلط باتیں پھیلائی گئی ہیں میں ساتھ ہی یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ماضی میں میرا کردار مسلح افواج کے تقاضوں کے حوالے سے مثالی نہیں تھا۔

 فالن کا کہنا ہے کہ ایک رکن پارلیمان کی حیثیت سے میں اپنے  مقدمے کی پیروی  کروں گا مگر میں وزارت دفاع کے عہدے سے استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ مائیکل فالن پر الزام ہےکہ انہوں  نے سن 2002 میں ایک  خاتون صحافی کی گردن پر ہاتھ رکھا تھا جسے جنسی ہراسگی کے معنوں میں لیا گیا  تھا ۔

دوسری جانب وزیراعظم تھریسا مے نے اُن کا استعفیٰ قبول کرنے کے ساتھ ان کی طویل اور حیرت انگیز خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں