اسٹالن دور کے سیاسی مظالم ہماری تاریخ کا بدترین باب تھا:پوٹین

روسی صدر  ولادیمیر پوٹین  نے کہا ہے کہ  سابقہ سویت یونین کے  صدر جوزف اسٹالن کے دور میں     عوام  پر جو  مظالم ڈھائے  گئے ان کی مثال کہیں نہیں ملتی

837782
اسٹالن دور کے سیاسی مظالم ہماری تاریخ کا بدترین باب تھا:پوٹین

روسی صدر  ولادیمیر پوٹین  نے کہا ہے کہ  سابقہ سویت یونین کے  صدر جوزف اسٹالن کے دور میں     عوام  پر جو  مظالم ڈھائے  گئے ان کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔

 پوٹین  نے اس بات  کا اظہار سابقہ سویت یونین   دور   کے  سیاسی متاثرین  کی یاد میں منعقدہ  دن  کی مناسبت سے منعقدہ  ایک تقریب کے دوران کیا   اور کہا کہ  سن 1930    کے دوران عوام پر جو سیاسی مظالم ڈھائے گئے   ان کی مثال کہیں نہیں ملتی   جن  کو  دوبارہ روسی تاریخ میں  دہرایا جانا  نا ممکن ہے ۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ اسٹالن کے دور میں سیاسی مفادات کی خاطر  لاکھوں افرادکو غدار وطن قرار دیتےہوئے پھانسی پر چڑھایا گیا ،اُنہیں  مختلف قسم کے ذہنی و جسمانی مصائب کا سامنا کرنا پڑا ،لاکھوں افراد معذور ہوئے اور اُنہیں صعوبت خانوں میں سڑنے کے لیے چھوڑ دیا گیا  جو کہ ہمارے ماضی  کا بد ترین  المیہ تھا  جس سے آنکھیں چرانا  ممکن نہیں ۔

 یاد رہے کہ  روس میں سیاسی مظالم   کے متاثرین کی یاد میں  ہر سال  دن منایا جاتا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں