روسی صدر نے 4 میزائل خود فضا میں چھوڑے

مشقوں میں روسی سٹریٹیجک میزائل فورسسز  ، شمالی اور پیسیفک  فلیٹ میں فرائض ادا کرنے والے فوجیوں اور  دو رمار  کرنے والے بمبار طیاروں   نے حصہ لیا

835444
روسی صدر نے 4 میزائل خود فضا میں چھوڑے

روسی وزیر دفاع  نے اعلان کیا ہے کہ روسی سٹریٹیجک میزائل فورسسز  کے بھی حصہ لینے والی  وسیع پیمانے کی فوجی مشقیں کی گئی ہیں۔

ادھر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف   کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کے دائرہ کار میں روسی صدر  ولادیمر  پوتن نے   4 بالسٹک میزائلوں کو فضا میں چھوڑا ہے۔

ان مشقوں میں روسی سٹریٹیجک میزائل فورسسز  ، شمالی اور پیسیفک  فلیٹ میں فرائض ادا کرنے والے فوجیوں اور  دو رمار  کرنے والے بمبار طیاروں   نے حصہ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ان مشقوں میں تمام تر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں