ہم روس کو اپنے راستے کی رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے: بوریس جانسن

روس کے ویٹو کی وجہ سے کمیٹی  اس بات کی تحقیق نہیں کر سکے گی  کہ شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال میں ذمہ دار  فریق کون ہے: بوریس جانسن

833821
ہم روس کو اپنے راستے کی رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے: بوریس جانسن

برطانیہ کے وزیر خارجہ بوریس جانسن  نے اقوام متحدہ میں رائے شماری کے لئے پیش کردہ بل کو روس کی طرف سے ویٹو کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جانسن نے کہا ہے کہ "غیر جانبدار اور خودمختار  جائنٹ انویسٹی گیشن مشن  JIM کے فرائض کی مدت میں توسیع نہ ہونے پر ہمیں مایوسی ہوئی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال مذکورہ کمیٹی نے تین دفعہ شامی انتظامیہ کے اپنی عوام کے خلاف کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے کی تصدیق کی اور اقوام متحدہ اور جائنٹ انویسٹی گیشن مشن  JIM  ماہِ اپریل میں خان شیخون میں ہونے والے حملے سمیت دو مختلف واقعات میں کیمیائی اسلحے کے استعمال سے متعلق دعووں کے بارے میں رپورٹ 26 اکتوبر  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی میں پیش کریں گے۔

جانسن نے کہا کہ روس کے ویٹو کی وجہ سے کمیٹی  اس بات کی تحقیق نہیں کر سکے گی  کہ شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال میں ذمہ دار  فریق کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کو  ویٹو  کرنے کا مطلب ہے کہ شام میں انتظامیہ کوئی چیز چھپا رہی ہے اور  یہ ویٹو، اسد فورسز کے بھی اور داعش کے بھی ان کریہہ جرائم سے بچنے کے خطرے کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

جانسن نے کہا کہ اگرچہ ہمیں شدید مایوسی کا سامنا ہوا ہے لیکن برطانیہ مظلوموں کے لئے انصاف  کی تلاش کی کوششیں جاری رکھے گا  اور روس کو ،دیگر مقامات پر کیمیائی اسلحے کے استعمال کا سدباب کرنے کے لئے برطانیہ اور اس کے بین الاقوامی ساجھے داروں کی کوششوں  کے راستے میں، رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔



متعللقہ خبریں