اٹلی: اقتصادی لحاظ سے امیر علاقوں میں خود مختاری کے لئے ریفرینڈم کا جواب مثبت رہا

اٹلی کے اقتصادی لحاظ سے امیر علاقوں میں سے لومبارڈیا اور وینیٹو میں مرکزی انتظامیہ سے زیادہ وسیع حقوق لینے کے موضوع پر غور و خوض کے لئے کروائے گئے ریفرینڈم میں ایک بڑے فرق کے ساتھ مثبت جواب نکلا

832271
اٹلی: اقتصادی لحاظ سے امیر علاقوں میں خود مختاری کے لئے ریفرینڈم کا جواب مثبت رہا

اٹلی کے اقتصادی لحاظ سے امیر علاقوں میں سے لومبارڈیا اور وینیٹو میں مرکزی انتظامیہ سے زیادہ وسیع حقوق لینے کے موضوع پر غور و خوض کے لئے کروائے گئے ریفرینڈم میں ایک بڑے فرق کے ساتھ مثبت جواب نکلا ہے۔

'لومبارڈیا 'اور 'وینیٹو 'نیشنل گراس پروڈکٹ کا تقریباً 30 فیصد پیدا کرتے ہیں اور اب علاقوں میں ، ٹیکس  انتظامیہ سمیت اپنے وسائل  کے استعمال میں بھی موئثر اور صاحب اختیار بننے کے لئے  مرکزی انتظامیہ سے خود مختاری طلب کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں، ریفرینڈم کا انعقاد کیا گیاہے۔

لومبارڈیا میں 7.9 اور وینیٹو میں 4 ملین افراد کی دلچسپی کے حامل اس ریفرینڈم کا انعقاد کل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا اور رات 11 بجے اختتام پذیر ہوا۔

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی ANSA کے مطابق ریفرینڈم کے قابل قبول ہونے کے لئے  وینیٹو میں شرکت کی 50 فیصد شرح کی ضرورت تھی لیکن شرکت کی شرح مطلوبہ سے کہیں زیادہ یعنی 59.7 فیصد رہی ہے۔

لومبارڈیا  کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ روبیرٹو مارونی نے  بھی علاقے میں ریفرینڈم میں شرکت کی شرح کے 40 فیصد سے بلند ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مارونی نے ریفرینڈم کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ ابتدائی غیر سرکاری  نتائج کی رُو سے ایک بڑی اکثریت نے خود مختاری کے حق میں ووٹ استعمال کیا ہے۔ مثبت ووٹ استعمال کرنے والوں کی شرح 95 فیصد جبکہ نفی میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح 3 فیصد ہے۔



متعللقہ خبریں