روہنگیا مسلمانوں کی مدد، جنیوا میں ہنگامی اجلاس 434 ملین ڈالرز کا مطالبہ

روہنگيا مسلمانوں کی مدد کے ليے اقوام متحدہ نے 434 ملين ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کيا ہے

832440
روہنگیا مسلمانوں کی مدد، جنیوا میں ہنگامی اجلاس 434 ملین ڈالرز کا مطالبہ

روہنگيا مسلمانوں کی مدد کے ليے اقوام متحدہ نے 434 ملين ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کيا ہے۔

يہ مطالبہ  عطیہ دہندہ  ممالک کے جنيوا ميں آج ہونے والے اجلاس  میں کیا گيا۔

 بتايا گيا ہے کہ اس امدادی رقوم سے آئندہ  سال  فروری تک کے ليے روہنگيا مسلمانوں کو بنيادی سہوليات فراہم کی جائيں گی۔

 مشتبہ روہنگیا حملہ آوروں کے خلاف ميانمار کی فوج کے ظالمانہ رویے  کے نتيجے ميں صرف چند ہی ہفتوں کے دوران قريب چھ لاکھ روہنگيا مسلمان شمالی  رخائن رياست سے پناہ کے ليے بنگلہ ديش فرار ہو چکے ہيں۔

جنيوا ميں آج بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش نے کہا کہ بنگلہ ديش ميں ان مہاجرين کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔



متعللقہ خبریں