جرمنی: چاقوزنی کا واقعہ،متعدد افراد زخمی

جرمن شہر میونخ میں ایک شخص نے چاقو کے متعدد وار کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے

831552
جرمنی: چاقوزنی کا واقعہ،متعدد افراد زخمی

جرمن شہر میونخ میں ایک شخص نے چاقو کے متعدد وار کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

 پولیس نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم ان حملوں کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

خبر کے مطابق، ان حملوں میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جب کہ بقیہ کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

چاقو سے حملہ کرنے والا ان حملوں کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 پولیس مبینہ حملہ آور کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔



متعللقہ خبریں