یورپی یونین کی دو رُخی:پرتگال کے لئے پرچم سرنگوں لیکن صومالیہ کے لئے محض دو جملے

یورپی یونین نے پرتگال میں جنگل کی آگ کے بعد اپنے پرچم سرنگوں کر دئیے لیکن صومالیہ میں 300 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے پر دو جملوں کے تعزیتی پیغام کو کافی خیال کیا گیا

828920
یورپی یونین کی دو رُخی:پرتگال کے لئے پرچم سرنگوں لیکن صومالیہ کے لئے محض دو جملے

یورپی یونین کا، پرتگال  کے جنگلات  کی آگ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے پرچموں کو سرنگوں کرنا لیکن صومالیہ میں دہشت گردی کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اس سے مشابہہ  ردعمل پیش  نہ کرنا توجہ کا مرکز بنا ہے۔

بیلجئیم کے دارالحکومت  برسلز  میں یورپی یونین  کمیشن ، یورپی پارلیمنٹ  اور یورپی یونین کمیشن کی عمارتوں کے سامنے لہراتے پرچموں کو پرتگال کے جنگل کی آگ کے بعد سرنگوں کر دیا گیا۔

لیکن صومالیہ میں 300 کے لگ بھگ افراد  کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے ردعمل میں یورپی یونین نے ایک مختصر بیان کو کافی خیال کیا ہے۔

یورپی یونین  کے خارجہ امور  اور سکیورٹی پالیسی  کی ہائی کمیشنر فیڈریکا موغرینی نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے اور صومالیہ کی وفاقی حکومت  اور مقامی حکومتوں  سے مشترکہ کاروائیوں  کے ساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 14 اکتوبر کو ہونے والے بم حملوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حملے میں زخمی ہونے والے 35 افراد  کو ان کے ہمراہیوں کے ساتھ علاج کی غرض سے ترکی لایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں