کاتالونیا کو اعلان آزادی کرنے یا نہ کرنے کے لئے جمعرات کے دن تک مہلت

پیوگڈیمونٹ کے پاس ابھی تک اس مسئلے کو حل کرنے کا موقع موجود ہ ہے۔ وہ آزادی ڈکلیریشن کے موضوع پر "ہاں " یا پھر "ناں" کی شکل میں جواب دینے پر مجبور ہیں: سورایا سینز ڈی سانٹا ماریہ

828024
کاتالونیا کو اعلان آزادی کرنے یا نہ کرنے کے لئے جمعرات کے دن تک مہلت

اسپین کی نائب وزیر اعظم سورایا سینز ڈی  سانٹا ماریہ  نے کاتالونیا  کو اعلان آزادی کرنے  یا نہ کرنے کے بارے میں بیان جاری کرنے کے لئے جمعرات کے دن تک مہلت دئیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں سانٹا ماریہ نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے لیڈر کارلز پیوگڈیمونٹ کے اسپین سے آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں آئین کے 155 ویں  مادے  کی رُو سے میڈرڈ کے کاتالونیا  خود مختار علاقے  کے کنٹرول کو قبضے میں لینے کا احتمال موجود ہے۔

سانٹا ماریہ نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کے متنازع ریفرینڈم کے بعد ہم نے پیوگڈیمونٹ  کے سامنے یہ سوال رکھا تھا کہ "کیا آپ نے اعلان آزادی کر دیا ہے؟" لیکن تاحال ہمیں اس سوال کا جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیوگڈیمونٹ کے پاس ابھی تک اس مسئلے کو حل کرنے کا موقع موجود ہ ہے۔ وہ آزادی ڈکلیریشن کے موضوع پر "ہاں " یا پھر "ناں" کی شکل میں جواب دینے پر مجبور ہیں۔

سانٹا ماریہ نے کہا ہے کہ ہاں یا ناں کہنا اس قدر دشوار نہیں تھا۔ پوچھا جانے والا سوال  یہ تھا اور اس کا جواب اس قدر پیچیدہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیوگڈیمونٹ کی طرف سے ڈائیلاگ کی اپیل بھی کوئی قابل بھروسہ نہیں ہے اور جس جگہ پر  اس موضوع پر مذاکرات کرنے کی  ضرورت ہے وہ پارلیمنٹ ہے ۔

نائب وزیر اعظم سورایا سینز ڈی  سانٹا ماریہ  نے   کہا ہے کہ کاتالونیا  کے حکام کو اس موضوع پر جمعرات کے دن اور ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے تک کی مہلت دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں