کاتالونیا کی آزادی کا فیصلہ فی الوقت موخر کردیا گیا ہے:پوج ڈیمونٹ

ہسپانوی نیم خود مختار علاقے  کاتالونیا کے  صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے اس علاقے کی اسپین سے آزادی کے اعلان کو فی الحال مؤخر کر دیا ہے

824454
کاتالونیا کی آزادی کا فیصلہ فی الوقت موخر کردیا گیا ہے:پوج ڈیمونٹ

ہسپانوی نیم خود مختار علاقے  کاتالونیا کے  صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے اس علاقے کی اسپین سے آزادی کے اعلان کو فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔

انہوں نے کاتالونیا کے اسپین سے الگ ہونے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

 پوج ڈیمونٹ نے گزشتہ روز علاقائی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کے ریفرنڈم سے ان کی حکومت کو اس بات کا مینڈیٹ مل گیا ہے کہ وہ کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کر سکے تاہم اس عمل کو مزید مذاکرات کے لیے فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے۔

اس خطاب کے بعد پوج ڈیمونٹ اور دیگر رہنماؤں نے آزادی کی دستاویز پر دستخط کیے جسے کے بارے میں ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک علامتی پیشرفت ہے۔



متعللقہ خبریں