ہم تمام آئینی طریقوں  کوآزمائیں گے اور اسپین کی زمینی سالمیت  کا تحفظ کریں گے

کاتالونیا کے اعلان آزادی کے بعد ہم آئین میں موجود علاقے کی خود مختاری کو التوا میں ڈال سکتے ہیں: ماریانو راجوئے

822550
ہم تمام آئینی طریقوں  کوآزمائیں گے اور اسپین کی زمینی سالمیت  کا تحفظ کریں گے

اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے اعلان آزادی کے بعد ہم آئین میں موجود علاقے کی خود مختاری کو التوا میں ڈال سکتے ہیں۔

راجوئے نے روزنامہ  آلپائس  کے لئے اپنی انٹرویو میں کہا ہے کہ بحران پر قابو پانے کے لئے ہم تمام آئینی طریقوں  کوآزمائیں گے اور اسپین کی زمینی سالمیت  کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کاتالونیا میں بھیجے جانے  والے 4 ہزار اضافی پولیس اہلکار صورتحال کے معمول پر آنے تک علاقے میں موجود رہیں گے۔

ماریانو راجوئے نے مزید کہا  ہے کہ ہم قبل از وقت انتخابات کا ارادہ نہیں رکھتے۔

دوسری طرف کاتالونیا کی آزادی کے مخالف ہزاروں مظاہرین "واحد اسپین" کے نعرے کے ساتھ بارسیلونا کی سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے "کاتالونیا اسپین کا حصہ ہے" کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ میڈریڈ انتظامیہ بحران پر قابو پانے کے لئے تمام قانونی طریقوں پر عمل کرنے کے بارے میں  پر عزم ہے اور دوسری طرف کاتالونیا انتظامیہ  میڈریڈ انتظامیہ  کی تمام تر مخالفت کے باوجود منگل کے روز خود مختار اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں