کاتالونیہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان

نتائج کے اعلان کے بعد کاتالونیہ انتظامیہ نے یک طرفہ طور پر  اعلان ِ آزادی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

822111
کاتالونیہ ریفرنڈم کے نتائج  کا اعلان

مشرقی اسپین کی خود مختار کاتالونیہ  انتظامیہ نے یکم اکتوبر کے  غیر قانونی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

جس کے مطابق  5 ملین 3 لاکھ تیرہ  ہزار اندراج شدہ رائے دہند گان   کے مقیم ہونے والے اس علاقے میں  2 ملین 2 لاکھ 86 ہزار افراد نے پولنگ میں حصہ لیا ہے۔

عوامی ریفرنڈم میں    ووٹرز کے  90٫18  فیصد نے آزادی کے حق میں  جبکہ  7٫83 فیصد نے  اس کے خلاف ووٹ  دیے ہیں تو دو فیصد کے قریب ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ان نتائج کے اعلان کے بعد کاتالونیہ انتظامیہ نے یک طرفہ طور پر  اعلان ِ آزادی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے مقامی اسمبلی کا اجلاس  10 اکتوبر کو متوقع ہے۔

کاتالونیہ کی آزادی  کی  تحریک کا سد باب کرنے  کے لیے سیاسی، اقتصادی و عدالتی   کاروائیاں کرنے والی ہسپانوی حکومت  نے دس اکتوبر کے   اجلاس کے انعقاد کو روکنے   کے زیر مقصد  تا حال کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

 



متعللقہ خبریں