کاتالونیہ کا ریفرنڈم،تیاریاں مکمل

اسپین میں مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ کارکنان کاتالونیہ کے خطے میں 160 اسکولوں میں گھس بیٹھے ہیں تاکہ علاقے کی آزادی کے حوالے سے متوقع ریفرنڈم کروایا جا سکے

817544
کاتالونیہ کا ریفرنڈم،تیاریاں مکمل

اسپین میں مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ کارکنان کاتالونیہ کے خطے میں 160 اسکولوں میں گھس بیٹھے ہیں تاکہ علاقے کی آزادی کے حوالے سے متوقع ریفرنڈم کروایا جا سکے۔

یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے ریفرینڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہوا ہے۔

پولیس نے علاقے میں 2315 سکولوں میں سے 1300 کا دورہ کیا اور 160 سکولوں میں کارکنان کو پایا ہے۔

 آج  ہو رہے   اس ریفرینڈم میں کثیر تعداد  لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔

 دوسری جانب  کاتالونیہ ہی کے شہر بارسلونا میں اس ریفرینڈم کے خلاف مظاہرے کیے گئے جہاں ا سپین کی یکجہتی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

ا سپین کے جھنڈے اٹھائےہزاروں مظاہرین نے  مرکزی ہال  کی جانب مارچ کیا۔

 دوسری جانب  مرکزی حکومت نے کاتالونیہ میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دئیےہیں۔ اس ریفرینڈم کو سپین کی آئینی عدالت نے بھی غیر قانونی قرار دیا ہےجبکہ پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ ریفرینڈم کے لیے سکولوں کے استعمال کو روکیں اور کارکنان کو وہاں سے نکالیں۔

کاتالونیہ سپین کا شمال مشرقی قدرے مالدار علاقہ ہے اور اس کی زبان اور ثقافت باقی ملک سے مختلف ہے۔

کاتالونیہ کو کافی حد تک خود مختاری حاصل ہے تاہم سپین کے آئین کے مطابق یہ علیحدہ ملک نہیں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں