لندن بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کی گرفتاری

برطانوی پولیس نے گزشتہ روز لندن ٹرین بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا نام یحی فرخ بتایا گیا ہے

809135
لندن بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کی گرفتاری

برطانوی پولیس نے  گزشتہ  روز لندن ٹرین بم دھماکے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ  اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے بعد لندن پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک 21 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس کا  نام یحی  فرخ  ہے ۔

 حکام نے 100 سے زائد عینی شاہدین کے بیانات جمع کرنے کے علاوہ تلاش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور گزشتہ روز ایک 18 سالہ نوجوان کو اسی سلسلے میں حراست میں لیا۔

برطانوی حکومت نے گزشتہ روز ہی ملک میں خطرے کی شدت کا درجہ  بڑھا دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں