لندن ٹیوب میں دھماکہ،18افراد زخمی

لندن کے مغربی علاقے  پارسن گرین  کی ٹیوب  میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کے چہرے جھلس گئے

807623
لندن ٹیوب میں دھماکہ،18افراد زخمی

لندن کے مغربی علاقے  پارسن گرین  کی ٹیوب  میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 18 زخمی ہو گئے۔

برطانوی پولیس کے مطابق یہ  ایک دہشت گرد کاروائی ہے ۔

یہ  دھماکہ   پارسن گرین  ٹیوب  اسٹیشن کے اندر ایک بیگ  پھٹنے سے ہوا ۔

دھماکے کے بعد ٹیوب اسٹیشن کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد برطانیہ کی وزیرِاعظم تھریسا مے نے حکومت کی ایمرجنسی کمیٹی 'کوبرا' کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ٹرین دھماکے اور لندن میں سلامتی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

لندن کے میئر صادق خان نے شہریوں سے "پرسکون لیکن ہوشیار" رہنے کی اپیل کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں