اٹلی: پولیس کے خلاف مہاجرین کا احتجاج

سکیورٹی فورسز کے طاقت کا استعمال کر کے ہفتہ بھر سے مہاجرین کو ان کے قیام کی جگہوں سے نکالنے کی کوشش کے خلاف مہاجرین اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والی سول سوسائٹیوں کا احتجاج

797375
اٹلی: پولیس کے خلاف مہاجرین کا احتجاج

اٹلی میں سکیورٹی فورسز کے طاقت کا استعمال کر کے ہفتہ بھر سے مہاجرین کو ان کے قیام کی جگہوں سے نکالنے کی کوشش کے خلاف مہاجرین اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والی سول سوسائٹیوں  نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دارالحکومت روم کے ایسکیولینو اسکوائر میں جمع تقریباً 5 ہزار افراد نے گذشتہ ہفتے اور جمعرات کے روز انڈیپینڈینزا اسکوائر اور اسکوئر کی متروک جگہوں پر پناہ لئے ہوئے 100 کے قریب  مہاجرین کو نکالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنے  پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجی مارچ کے  دوران مظاہرین  نے "ہم خطرناک انسان نہیں ہیں ، قانونی ہیں" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین  کا موقف تھا کہ حکومت کو انہیں دہشت گرد سمجھنے کی بجائے انہیں رہائش کی جگہ فراہم کرنی چاہیے۔

پولیس کی مداخلت سے متاثرہ مہاجرین کے علاوہ کثیر تعداد میں اطالوی سول سوسائٹیوں نے بھی مارچ کے ساتھ  تعاون کیا۔



متعللقہ خبریں