ٹرمپ ۔ پوتن ملاقات کی تفصیلات

روسی صدر  پوتن کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت سے موضوعات پر غور کیا  ہے جن میں یوکرین، شام اور دوسرے مسائل شامل ہیں

766951
ٹرمپ ۔ پوتن ملاقات کی تفصیلات

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں صدرِ امریکہ  ڈونلڈ ٹرمپ اور صدرِ روس ولادیمیر پوتن کے درمیان جی20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں  پہلی ملاقات  سر انجام پائی  ہے۔

سوا دو گھنٹے پر محیط ملاقات کے بعد فریقین نے  بات چیت  ہونے والے موضوعات کی فہرست پریس کو پیش کی جس میں  امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت بھی شامل  ہے۔

ٹرمپ نے ملاقات سے قبل اعلان کیا تھا کہ میرے خیال  میں  یہ ملاقات خوشگوار گزرے گی۔

پوتن نے ایک ترجمان کی وساطت سے کہا کہ وہ اس سے قبل  ٹرمپ سے فون پر بات کر چکے ہیں لیکن وہ بنفسِ نفیس ملاقات جیسی نہیں ہوتی۔

سربراہان کی ملاقات کے بعد روسی صدر  پوتن نے  بتایا ہم نے بہت سے موضوعات پر غور کیا  ہے جن میں یوکرین، شام اور دوسرے مسائل شامل ہیں، علاوہ ازیں  بعض  دو طرفہ مسائل پر بھی بات چیت  ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن  نے بتایا کہ  دونوں صدور نے شام کے مستقبل پر بھی بات کی اور اس حوالے سے  مشترکہ  پہلووں پر غور کیا ہے۔

جی 20 کے اجلاس سے قبل ہیمبرگ میں بہت بڑا مظاہرہ بھی ہوا ہے جس کا عنوان تھا ’جہنم میں خوش آمدید‘۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی کے صنعتی گڑھ ہیمبرگ میں جی 20 کا اجلاس منعقد کر کے چانسلر انگیلا میرکل یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ایک جمہوری معاشرے میں مظاہرے برداست کرنے کے صلاحیت ہونی چاہیے۔

تاہم ان مظاہروں سے جی20 کے سربراہی اجلاس سے منسلک کئی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں