جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کی دوسرے دن کی نشستیں

سربراہان نہ صرف عمومی نشستوں میں یکجا ہو رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ  دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے

767020
جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کی دوسرے دن کی نشستیں

جرمن شہر  ہیمبرگ عالمی سربراہان   کی ملاقاتوں کے لیے میزبانی کے فرائض ادا کر رہا ہے۔

دنیا کی بڑی ترین  اقتصادیات کے   حامل   جی۔ 20  گروپ کے سمٹ کے دوسرے  اور آخری روز  بھی عالمی   معاملات پر  غور کیا جا رہا ہے۔

آج منعقد ہونے والی نشستوں کے عنوانات "افریقہ کے ساتھ حصہ داری"، "نقل مکانی و حفظان صحت، "ڈیجیٹل ماحول" اور " خواتین کی حیثیت میں مضبوطی اور  روزگار"  شامل ہیں۔

سربراہان نہ صرف عمومی نشستوں میں یکجا ہو رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ  دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جرمن چانسلر  انگیلا مرکل نے فرانسیسی صدر امینول ماخرون  اور روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کی جس دوران  مشرقی یوکیرین میں  ہونےو الی جھڑپوں  کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

طرفین نے سن 2015 میں طے پانے والے فائر بندی  کے معاہدے  پر"وسیع پیمانے پر عمل درآمد" کے حوالے سے اتفاق رائے کیا۔

دوسری جانب سمٹ کے پہلے روز زیر بحث آنے والے آزاد تجارت کے معاملے پر سربراہان نے  مصالحت قائم کر لی ہے۔

تا ہم موسمی  معاہدے کے حوالے سے مصالحت قائم کیے  جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سربراہی اجلاس کا سلسلہ  جی۔ 20 کی عبوری صدارت کی پریس کانفرس کے ساتھ  نکتہ  پذیر ہو گا۔



متعللقہ خبریں