یورپ کی ناکام پالیسیاں تارکین وطن کی اموات کا سبب ہیں:ایمنیسٹی انٹرنیشنل

نیسٹی  انٹرنیشنل  کا کہنا ہے کہ  یورپی یونین کی ناکام پالیسیاں  تارکین وطن  کی اموات کا سبب ہیں

765722
یورپ کی ناکام پالیسیاں تارکین وطن کی اموات کا سبب ہیں:ایمنیسٹی انٹرنیشنل

 

ایمنیسٹی  انٹرنیشنل  کا کہنا ہے کہ  یورپی یونین کی ناکام پالیسیاں  تارکین وطن  کی اموات کا سبب ہیں۔

  ادارے کی ایک رپورٹ میں  بتایا ہے کہ   لیبیاکے ساتھ طےہونے والے معاہدے یورپ کی لا پرواہی کا  ثبوت ہیں جس کی وجہ سے  ہزاروں  تارکین وطن ڈوبنے ،زیادتیوں اور  تشدد کا شکار ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں  یہ بھی درج ہے کہ   یورپی یونین نےلیبیا میں جو  تفتیشی مراکز بنا رکھے ہیں  وہ انسانی حقوق   کی خلاف ورزی    کا اڈہ بن چکے ہیں۔

 سال رواں کے دوران  اب تک  بحیرہ روم  کے راستے  یورپ پہنچنے کی کوشش میں  2000  تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں