یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت بڑھا دی

یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد کردہ اپنی اقتصادی پابندیوں میں اگلے سال جنوری کے مہینے کے آخر تک کے لیے توسیع کر دی ہے

761066
یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت بڑھا دی

یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد کردہ اپنی اقتصادی پابندیوں میں اگلے سال جنوری کے مہینے کے آخر تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ  ان پابندیوں کے ذریعے برسلز نے زیادہ تر توانائی، دفاع اور مالیاتی امور کے روسی شعبوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 یہ پابندیاں جولائی2014 میں یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا کے یکطرفہ طور پر روس میں شامل کیے جانے کے بعد لگائی گئی تھیں۔

  روسی حکومت نے کہا ہے کہ اس توسیع کے بعد وہ بھی یورپی یونین کے خلاف جوابی اقدامات کر سکتی ہے



متعللقہ خبریں