فرانس روانڈا میں نسل کشی میں ملوث افراد کو دوبارہ سے مسلح کر رہا ہے

' ٹُرکوئس 'نامی آپریشن کے دائرہ کار میں نسل کشی شروع ہونے سے 3ماہ بعد جون 1994 میں علاقے میں بھیجے جانے والے فرانسیسی فوجی کو نسل کشی کرنے والے افراد کو دوبارہ سے مسلح کرنے کا حکم دیا گیا  تھا

760716
فرانس روانڈا میں نسل کشی میں ملوث افراد کو دوبارہ سے مسلح کر رہا ہے

فرانس کو 'روانڈا' کی نسل کشی میں ملوث افراد  کو دوبارہ مسلح کرنے کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

فرانس میں شائع ہونے والے ایک جریدے کے لئے انٹرویو میں ایک اعلیٰ سطحی افسر نے ایلس پیلس  کے دفاعی رازوں  کے حامل آرکائیو تک رسائی کا دعوی کیا ہے۔

یورپ کی ایک نٹر نیٹ سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق اگرچہ روانڈا کی نسل کشی کو بیتے 23 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تازہ معلومات کے مطابق موضوع سے متعلق  فرانسیسی حکومت کا کردار ابھی بھی جاری ہے۔

اعلیٰ سطحی افسر کے مطابق مذکورہ آرکائیو کی دستاویزات کی رُو سے فرانسیسی حکومت نے نسل کشی کرنے والوں کو دوبارہ سے مسلح کرنے کا حکم دیا ہے۔

جریدے کو حوالے کے طور پر پیش کرنے والی یورپ ون سائٹ کے مطابق سابق صدر فرانسووا اولاند نے اپریل 2015 میں ان دستاویزات تک رسائی کی اجازت دینے کا بیان دیا تھا  اور مذکورہ اعلیٰ سطحی افسر ان دستاویزات کی تصنیف پر مامور تھا۔

افسر کے مطابق' ٹُرکوئس 'نامی آپریشن کے دائرہ کار میں نسل کشی شروع ہونے سے 3ماہ بعد جون 1994 میں علاقے میں بھیجے جانے والے فرانسیسی فوجی کو نسل کشی کرنے والے افراد کو دوبارہ سے مسلح کرنے کا حکم دیا گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں