ترکی ، آیاصوفیہ میں تلاوت قران اور اذان سے متعلقہ یونانی اعلان کی مذمت

سیلانیک کی تمام مساجد عبادت کے لیے بند ہیں ۔

758261
ترکی ،  آیاصوفیہ میں تلاوت قران اور اذان سے متعلقہ یونانی اعلان کی مذمت

 

  ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں یونا ن کی وزارت خارجہ کے آیاصوفیہ میں قران کریم کی تلاوت اوراذان سے متعلقہ اعلان کی مذمت کی گئی ہے ۔

 اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یونان  کیطرف سے ترک عوام کو مقدس   ماہ رمضان اورشب قدر کی مبارکباد دینے کے بجائے آیاصوفیہ میں قران کریم کی تلاوت اور آذان  پر تنقید بنیادی انسانی حقوق کی اہم حصے دینی آزادیوں کے برخلاف ہے ۔ اس بیان سے یونان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔

وزارت خارجہ کے اعلان میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ یونان  میں مسلمان ترک اقلیت پر مذہبی آزادی کے معاملے میں دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت یونان نے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے والے  منتخب مفتیوں  کے خلاف مقدمات دائر کیے ہیں ۔سیلانیک میں کوئی بھی مسجد عبادت کے لیےکھلی نہیں ہے اور  مسلمانوں نے نماز عید کی آدائیگی کے لیےکسی تاریخی مسجد کو کھولنے کی جو درخواست دی ہے اس سال بھی اسے مسترد کر دیا گیا ہے ۔ان حالات میں  ہم یونان  کو ایک مہذب ،ڈیموکریتک اور تما م مذہبوں کا احترام کرنے والا ملک بننے کی دعوت دیتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں