لندن مسجد سانحہ:ملوث شخص کی نشاندہی کرلی گئی

لندن  کی ایک مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں پر وین چڑھانے کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتےہوئے اس  میں ملوث  47 سالہ سفید فام شخص کی نشاندہی کرلی گئی ہے

755870
لندن مسجد سانحہ:ملوث شخص کی نشاندہی کرلی گئی

لندن  کی ایک مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں پر وین چڑھانے کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتےہوئے اس  میں ملوث  شخص کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔

 اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے جس میں  ڈیرن اوس بورن نامی شخص ملوث ہے ۔

مذکورہ شخص کی عمر 47 سال ہے اور وہ 4 بچوں کا باپ بھی ہے ۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  ایک سفید فام  شخص نے  مسلمانوں کو قتل کرنے کا  واشگاف نعرہ لگاتےہوئے  اپنی وین  نمازیوں پر چڑھا دی  جسے بعد میں  گرفتار کرلیا گیا تھا ۔


ٹیگز: #لندن , #مسجد

متعللقہ خبریں