لندن: گرین فیل ٹاورحادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد 17 تک جا پہنچی

لندن میں واقع گرین فیل ٹاور میں لگی آگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی  تعداد  17 ہو گئی ہے

753350
لندن: گرین فیل ٹاورحادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد 17 تک جا پہنچی

لندن میں واقع گرین فیل ٹاور میں لگی آگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی  تعداد  17  ہو گئی ہے ۔

برطانیہ میں آگ بجھانے والے عملے نے آتشزدہ گرین فیل ٹاور میں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام فی الحال روک دیا ہے۔

 فائر بریگیڈ کے سربراہ ڈینی کوٹن نے بتایا کہ اس ستائیس منزلہ عمارت میں ابھی بھی کچھ جگہوں پر آگ لگی ہوئی ہےاس وجہ سے اسے محفوظ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم خیال کیا جا رہا کہ 2016 میں اس عمارت کی دوبارہ سے تزین و آرائش کے دوران کوئی ایسا سامان استعمال کیا گیاجس کی وجہ سے  آگ اتنی تیزی سے پھیلی۔

وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرتےہوئے حکام سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔



متعللقہ خبریں