بیلجیئم کے شاہ کی 20 رکنی مراکشی کنبے کے ساتھ افطار

بیلجیئم کے فرمانروا فلپ نے گینٹ شہرمیں مقیم  ایک مراکشی خاندان  کے ساتھ  افطار کی اور معاشرے میں اتحاد و یگانگت کے پرچار پر زور دیا

751684
بیلجیئم کے شاہ کی 20 رکنی مراکشی کنبے کے ساتھ افطار

بیلجیئم کے فرمانروا فلپ نے  گینٹ  شہر میں   مقیم  ایک مراکشی خاندان  کے ساتھ  افطار کی ۔

 شاہ فلپ نے افطار کا  آغاز حسب روایت کھجور سے کیا ۔

میزبان  عبدالعزیز  بن حدّو  نے کہا کہ شاہ فلپ کا اس دعوت افطار میں شرکت کرنا   اتحاد و یک جہتی کی علامت ہے ۔

  گینٹ شہر کے امام خالد  بن حدّو نے بھی اس موقع پر کہا کہ  شاہ      کا یہ  عملی اقدام  اس بات کی غمازی  کرتا ہے  وہ بیلجیئم میں بسے  ساڑھے سات لاکھ مسلمانوں سے   خیر سگالی کا جذبہ روا رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں