برطانیہ: تھریسا مے نے نئی کابینہ تشکیل دینےکا فیصلہ کر لیا

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہ کرنے کے باوجود نئی حکومت بنا رہی ہیں

750456
برطانیہ: تھریسا مے نے نئی کابینہ تشکیل دینےکا فیصلہ کر لیا

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہ کرنے کے باوجود نئی حکومت بنا رہی ہیں۔

وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے سے اہم مذاکرات دس روز بعد مقرر ہ وقت پر ہی شروع ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ خاص طور پر کام کریں گی۔

دوسری جانب ڈی یو پی کی رہنما ارلین فوسٹر نے کہا ہے کہ انھوں نے کنزرویٹیوز کے ساتھ بات چیت کی حامی بھر لی ہے جس میں موجودہ وقت میں برطانیہ میں استحکام قائم رکھنے کی راہ تلاش کی جائے گی۔

ڈی یو پی کی جانب سے جاری کردہ مختصر پیغام میں انھوں نے کہا کہ اُن کی جماعت پورے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے مفادات کے بارے میں فکرمند ہے۔

تاہم اس بارے میں واضح نہیں کہ ڈی یو پی  نئی حکومت کو کیا مدد فراہم کرے گی اور اس کے مطالبات کیا ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے دارالعوام میں اکثریت نہ   ملنے کے باوجود ملکہِ برطانیہ سے حکومت سازی کے لیے اجازت طلب کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں