سویڈن میں مہاجرین کے  کیمپ  میں آتشزدگی

سویڈن کے شہر گیولے  کے سوڈیرہمن رہائشی علاقے میں مہاجرین کے  کیمپ  میں آگ لگنے سے کیمپ  ناقابل استعمال ہو گیا ہے ۔

745841
سویڈن میں مہاجرین کے  کیمپ  میں آتشزدگی

سویڈن کے شہر گیولے  کے سوڈیرہمن رہائشی علاقے میں مہاجرین کے  کیمپ  میں آگ لگنے سے کیمپ  ناقابل استعمال ہو گیا ہے ۔

 سرکاری ٹیلیویژن ایس ٹی وی کی خبر کیمطابق    علاقے کے محکمہ پولیس   کے سربراہ لنڈ گرین نے  آتشزدگی کے  بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے کیمپ میں کل صبح آگ لگنے سے کیمپ کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی  شخص ہلاک  یا زخمی نہیں ہوا ہے۔    فائر  بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کرآگ پر قابو پا لیا لیکن لکڑی کی چھت ہونے کی وجہ سے عمارت  جل کر تباہ ہو گئی ہے ۔

 انھوں نے کہا  کہ مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع  کر دی گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں