عوام محتاط رہیں،دہشتگردی کا خطرہ عروج پر ہے:تھریسا مے

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نےکہا ہےکہ دہشت گردی کا خطرہ عروج پر ہے اور پولیس اہل کاروں کو ہر جگہ متعین کر دیا ہے جبکہ عوام بھی محتاط رہیں

737923
عوام محتاط رہیں،دہشتگردی کا خطرہ عروج پر ہے:تھریسا مے

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ  روز  کہا کہ برطانوی پولیس مانچسٹر حملے کا نشانہ بنانے والے شخص کی شناخت کر چکی ہے تاہم ابھی اس کے نام کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ عروج پر ہے اور پولیس اہل کاروں کو ہر جگہ متعین کر دیا ہے۔

 اور میں  اس موقع پر  عوام کو  خبردار رہنے کا مطالبہ کرتی ہوں"۔

مے نے برطانیہ میں انتخابی مہم کو معطل کرنے کا  بھی اعلان کیا۔

برطانوی وزیر اعظم  نے مانچسٹر حملے کو خوف ناک دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے دھماکے کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار  بھی کیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق گزشتہ  پیر کے روز ہونے اس خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

 دھماکے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل برطانوی پولیس نے حملے کے خودکش ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں