سویڈن، PKK سے منسلک خواتین کی ایک انجمن کو مقامی بلدیہ کا سخت انتباہ

سویڈن کی ایک مقامی بلدیہ نے دہشت گردی کا پراپیگنڈا کرنے پر خواتین کی ایک انجمن سے روابط منقطع کر لیے ہیں

733792
سویڈن، PKK سے منسلک خواتین کی ایک انجمن کو مقامی بلدیہ کا سخت انتباہ

سویڈش شہر گوتھے بورگ سے منسلک ہسنگے بلدیہ   نے اعلان کیا  ہےکہ   اس نے ہر برس منعقدہ فیئر کے اسٹال پر علیحدگی پسند تنظیم PKK کی نشانی  کپڑے کے ٹکڑے کو  لہرانے والی خواتین کی ایک انجمن کے ساتھ اپنے تمام  تر  روابط منقطع کر لیے ہیں۔

بلدیہ کے ایک افسر نے  گوتھے بورگ پوسٹن روزنامہ سے انٹرویو میں  بتایا ہے کہ گزشتہ برس  مذکورہ  انجمن نے فیئر  کے ہر جانب اپنی نشانیاں نصب کر رکھی  تھی جس پرانتباہ دیے جانے پر انہوں نے  معذرت کے ساتھ ساتھ دوبارہ ایسی  حرکت نہ کرنے  کا عندیہ  بھی دیا تھا۔ لیکن امسال بھی انہوں نے  اپنی   اس حرکت کو جاری رکھا، جس بنا پر ہم نے اس انجمن سے تمام تر روابط   ختم کر دیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں