فرانس:مباحثےمیں صدارتی امیدواروں کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ

فرانس  میں صدارتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے سے قبل ایمانویل  ماکروں اور مارین لے پن نے ٹیلی ویژن پر براہ راست  مباحثے میں شرکت کی جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

725491
فرانس:مباحثےمیں صدارتی امیدواروں کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ

فرانس  میں صدارتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے سے قبل ایمانویل  ماکروں اور مارین لے پن   نے ٹیلی ویژن پر براہ راست  مباحثے میں شرکت کی ۔

 مباحثے کے دوران فریقین کے درمیان تند و تیز جملوں کا بھی تبادلہ ہوا   جس کے بعد ایک سروے میں بتایا گیا کہ  عوام کا 63 فیصد  ماکروں کے وعدوں پر بھروسہ کر تا ہے۔

ڈھائی گھنٹے جاری  اس مباحثے میں ماکروں نے  لے پن پر الزام لگایا کہ وہ  اپنی انتخابی مہم  کےلیے جھوٹ  اور نام نہاد الزامات کا سہارا لے رہی ہیں اور اگر وہ صدر بن گئیں تو اُن کا نظام  ملکی ڈھانچے  کو  دیمک کی طرح چاٹ جائے گا۔

 آزاد امیدوار ماکروں نے اپنی حریف  پر یہ بھی الزام لگایا کہ  یورو کی جگہ اگر ملک میں فرانک کا استعمال شروع کیا  گیا تو یہ ہماری  معیشت کی موت ہوگی  جبکہ ان کی بے روزگاری سے متعلق پالیسیاں بھی  بے کار ہیں۔

 دریں اثنا لے پن نے  ماکروں  پر الزام لگایا کہ وہ  ایک  سرمایہ کار بینکار اور وزیر اقتصادی امور رہ چکے ہیں جو کہ  سوشلسٹ حکومت   اور وحشیانہ  سرمایہ دارانہ   نظام   کے امیدوار ہیں  جوکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے غافل  بھی رہ چکے ہیں۔

 یاد رہے کہ یہ  انتخابات کا دوسرا مرحلہ اتوار کو ہوگا جس میں ایک اندازے کے مطابق    ماکروں کو 60 فیصد جبکہ  لے پن کو 40 فیصد  ووٹ ملنے  کا امکان ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں