فرانس کی جیلوں میں قیدیوں کی کثرت، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

فرانس کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 70 ہزار 230 کے ساتھ ایک ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

723044
فرانس کی جیلوں میں قیدیوں کی کثرت، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

فرانس کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 70 ہزار کے ساتھ ایک ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فرانس کی وزارت انصاف کی انٹر نیٹ سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق یکم اپریل سے قیدیوں کی تعداد 70 ہزار 230  ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ماہِ مارچ میں بھی 69 ہزار 430 قیدیوں کے ساتھ پہلا  ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

فرانس کی جیلوں میں قیدیوں کی کثرت وقتاً فوقتاً انسانی حقوق سوسائٹیوں  کے ردعمل کا بھی سبب بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں جیلوں کی کُل صلاحیت 58 ہزار 670 قیدی ہے۔



متعللقہ خبریں