روس: سینٹ پیٹرزبرگ حملے کا مبینہ منصوبہ ساز گرفتار

روسی خفیہ  ایجنسی ایف ایس بی نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو سینٹ پیٹرز برگ حملے کا  منصوبہ ساز بھی ہو سکتا ہے

715147
روس: سینٹ پیٹرزبرگ حملے کا مبینہ منصوبہ ساز گرفتار

روسی خفیہ  ایجنسی ایف ایس بی نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو سینٹ پیٹرز برگ حملے کا  منصوبہ ساز بھی ہو سکتا ہے۔

 ایجنسی کے مطابق، اس27 سالہ شخص کو ماسکو سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

روسی حکام نے اس پر سینٹ پیٹرز برگ کے خودکش حملہ آوروں کو تربیت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ تین اپریل کو ہونے والے اس حملے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 اس حوالے سے متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے چھ کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے۔

واضح رہے کہ  حملہ آور کا تعلق کرغزستان سے تھا۔



متعللقہ خبریں