جرمنی: اسکارف کی وجہ سے نوجوان لڑکی پر تشدد

برلن میں 17 سالہ اسکارف والی لڑکی پر نامعلوم  افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا

710032
جرمنی: اسکارف کی وجہ سے نوجوان لڑکی پر تشدد

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 17 سالہ اسکارف والی لڑکی پر نامعلوم  افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا۔

نوجوان لڑکی  کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا  جہاں اس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیمپل ہوفر  ڈیم کے علاقے میں ایک عورت سمیت 3 افراد نے پہلے  اس کے اسکارف پر آوازے کسےا ور اس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے جسم پر خراشیں آئیں اور بازو زخمی ہو گیا۔ ہسپتال میں طبّی امداد کی فراہمی کے بعد لڑکی کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں