فرانس: مہاجر کیمپ شعلوں کی لپیٹ میں

فرانس کے شمال میں ایک مہاجر کیمپ میں آگ لگنے پر سینکڑوں مہاجرین کو علاقے کے ایک اسپورٹس کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا

709924
فرانس: مہاجر کیمپ شعلوں کی لپیٹ میں

فرانس کے شمال میں ایک مہاجر کیمپ میں آگ لگنے پر سینکڑوں مہاجرین کو علاقے کے ایک اسپورٹس کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ ایک ہزار 500 مہاجرین کے کیمپ میں جھگڑا ہوا اور اس سے چند گھنٹے کے بعد کیمپ کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس نے مداخلت کر کے جھگڑے پر قابو پایا۔

جھگڑے میں  3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس کے بعد کیمپ میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ  کے آگ پر قابو پانے تک متعدد گھر جل کر راکھ ہو گئے۔

سینکڑوں مہاجرین کو کیمپ سے نکال لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں