بغیر کام کے تنخواہیں، لی پین پر خرد برد کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا گیا

فرانس میں متعصب میرین لی پین کی پارٹی کے خلاف خرد برد کے الزام کے ساتھ ابتدائی تحقیقات کا آغاز  ہو گیا

706067
بغیر کام کے تنخواہیں، لی پین پر خرد برد کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا گیا

فرانس میں متعصب میرین لی پین کی پارٹی  کے خلاف خرد برد کے الزام کے ساتھ ابتدائی تحقیقات کا آغاز  ہو گیا ہے۔

لیلے اٹارنی دفتر نے ملک کے شمالی علاقے' نورڈ ۔پاس۔ ڈی۔ کلائس'  کی علاقائی کونسل میں ، بغیر کام کئے نیشنل فرنٹ پارٹی کے اراکین کو تنخواہوں کی ادائیگی  کے الزامات کی پوچھ گچھ کے لئے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ متعصب نیشنل فرنٹ پارٹی  کی چئیر مین میرین لی پین  2010  اور 2015 کے سالوں میں نورڈ پاس ڈی کلائس  کی علاقائی کونسل  میں پارٹی گروپ  کی چئیر مین کے طور پر بھی فرائض ادا کر چکی ہیں۔

لی پین پر یورپی پارلیمنٹ میں بھی اسی قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

لی پین کے خلاف، اپنے محافظ تھیری لیگر اور اپنی قریبی دوست کیتھرین گریسیٹ کو یورپی یونین میں مشیر کے عہدے پر دکھانے لیکن حقیقت میں پارٹی کے لئے کام کروانے کی وجہ سے، فرانس میں بھی اور یورپی یونین میں بھی  دعوے دائر کئے گئے تھے۔

تاہم انہوں نے اپنی استثانیت کو وجہ دکھا کر اٹارنی دفتر جانے سے انکار کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں