اسپین جان لے"جبل طارق تخت برطانیہ کا حصہ ہے اور رہےگا" :تھریسا مے

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانیہ اسپین کو جبل طارق پر اس کے شہریوں کی خواہش کے برخلاف قابض ہونے کی اجازت نہیں دے گا

704652
اسپین جان لے"جبل طارق تخت برطانیہ کا حصہ ہے اور رہےگا" :تھریسا مے

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانیہ  اسپین کو جبل طارق  پر اسکے شہریوں کی خواہش کے برخلاف قابض ہونے کی اجازت نہیں دے گا ۔

  حکومت برطانیہ کے ترجمان کے  مطابق،وزیر اعظم نےجبل طارق کے وزیر اعلیٰ فابیئن پی کارڈو کو ٹیلی فون پر بتایا کہ برطانیہ ا   سپین کے جنوبی سرے پر واقع جبل طارق کے ساتھ معاہدے پر ثابت قدم ہے اور بریگزٹ مذاکرات میں اس کے مفادات کا تحفظ کرے گا ۔

 اس سے  پیشتر  برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن نے کہا  جبل طارق کے عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہا سپین کی خودمختاری کے تحت نہیں رہنا چاہتے اور  برطانیہ اس  کا ہر لحاظ سے تحفظ کرے گا  اور برطانیہ بریگزٹ مذاکرات میں جبل طارق  کے ساتھ کھڑا ہو گا ۔

 دوسری جانب  یورپی کونسل کی دستاویزات سے پتہ چلتاہے کہ اسپین کوجبل طارق کے تناظر میں بریگزٹ  معاہدے میں ویٹو کا حق دیا جائیگا ۔

 دوسری جانب ہسپانوی وزیر خارجہ الفونسو دیستس نے کہا ہے کہ ا  سپین خود مختار اسکاٹ لینڈ کی یونین میں شمولیت کو ویٹو نہیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں