برطانیہ: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ

لیور پُول میں ایک چینی ریسٹورنٹ میں گیس  کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

699346
برطانیہ: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ

برطانیہ کے شہر لیور پُول میں ایک چینی ریسٹورنٹ میں گیس  کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کی وجہ سے ریسٹورنٹ  کے قریب واقع ایک ڈانس اسٹوڈیو  بھی منہدم ہو گیا ہے۔

واقعے کے وقت ریسٹورنٹ میں 15 افراد موجود تھے۔

کثیر  تعداد میں ایمبولینسوں اور ابتدائی طبّی امداد کی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں