لندن میں حملہ،5 ہلاک درجنوں زخمی

لندن میں برطانوی پارلیمان کے سامنے اور ایک قریبی تاریخی پل پر گزشتہ  روز دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم 5 افراد ہلاک اور درجنوں  زخمی ہو گئے

697191
لندن میں حملہ،5 ہلاک درجنوں زخمی

 لندن میں برطانوی پارلیمان کے سامنے اور ایک قریبی تاریخی پل پر گزشتہ  روز دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم 5 افراد ہلاک اور درجنوں  زخمی ہو گئے۔

  بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے ویسٹ منسٹر برج پر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی  جس میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 دوسرے واقعے میں  برطانوی  پارلیما ن کی عمارت کے سامنے موجود پولیس اہلکاروں پر ایک شخص نے خنجر سے حملہ کر دیا جس کے جواب میں  پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار دی۔

 اس حملے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بعد ازاں دم توڑ گیا۔

 پولیس نے ان حملوں کو واضح طور پر دہشت گردی قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں