فرانسیسی وزیر داخلہ مستعفی،بیٹیوں کو معاون بنانے کا الزام

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بطور معاون ملازمتیں فراہم کی تھیں

696315
فرانسیسی وزیر داخلہ مستعفی،بیٹیوں کو معاون بنانے کا الزام

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 انہوں نے یہ استعفیٰ اپنی دو بیٹیوں کو اپنی ہی پارلیمانی معاونوں  کے طور پر ملازمت دینے کے سلسلے میں  شروع ہونے والی  تفتیش کے نتیجے میں دیا ہے۔

  البتہ  انہوں نے کہا ہے کہ میں نے  کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔

 حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں سیاستدانوں کی طرف سے اپنے اہل خانہ کو ایسی ملازمتیں دینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 فرانسیسی صدارتی امیدوار فرانسوا ں فیلوں بھی اسی حوالے سے ایک بڑے اسکینڈل کی زد میں ہیں جنہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنے ہی دفتر میں دکھاوے کی ایک پارلیمانی ملازمت کے بدلے ادائیگیاں کی  تھیں۔



متعللقہ خبریں